راولپنڈی : گیس لیکج دھماکہ، 5 افراد جھلس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں گیس لیکج سےدھماکہ ہوگیا،جس کےنتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے کے باعث 5 افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیوحکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، بجلی کا بٹن دبانے سے دھماکہ ہوا۔
مزید پڑھیں:سی سی ڈی ان ایکشن،مزید 2 ملزم ہلاک کر دئیے