بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ

Dec 20, 2025 | 00:13:AM
بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش نے موسم میں خنکی کو بڑھا دیا ہے، چاغی تفتان، کچاو اور سیندک میں موسم سرما کی بارش ہوئی۔

نوکنڈی اور برابچاہ میں بھی مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی، دالبندین شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی ہلکی پھلکی بارش ہوئی۔

مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی بارش سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوا جس سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، موسم سرما کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا