میانوالی سے اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

Dec 20, 2023 | 19:59:PM
میانوالی سے اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور عمران کا ساتھ چھوڑ جانیوالوں کی لسٹ طویل تر طویل ہوتی جا رہی ہے ، اب سابق پی ٹی آئی چیئر مین کے آبائی علاقے میانوالی سے  سابق ایم این اے امجد علی خان نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے امجد علی خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا،  ویڈیو بیان میں امجد علی خان نے 

9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی خرابی کے باعث الیکشن نہیں لڑ سکتا،واضح رہے کہ امجد علی خان گزشتہ 2 ماہ سے جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر کا روپے پر پلٹ کر وار سٹاک ایکس چینج میں بھی ہلچل مچ گئی