ڈالر کا روپے پر پلٹ کر وار سٹاک ایکس چینج میں بھی ہلچل مچ گئی

Dec 20, 2023 | 19:42:PM
ڈالر کا روپے پر پلٹ کر وار سٹاک ایکس چینج میں بھی ہلچل مچ گئی
کیپشن: ڈالر کا روپے پر پلٹ کر وار سٹاک ایکس چینج میں بھی ہلچل مچ گئی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 283 روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.01روپے سے کم ہوکر 282.90روپے پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر  مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 284 روپے 50 پیسے پرآگیا، یورو کی قیمت بھی 310روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم بھی  78 روپے پر ہی برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے   360 روپے جبکہ سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 75.90  روپے پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں منفی اختتام ہوا، دن بھر شدید مندی کے بعد مارکیٹ میں ریکوری ہو گئی، 100 انڈیکس 385 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا، 100 انڈیکس 62 ہزار 448 ہزار کی سطح پر بند ہوا، آج مجموعی طور پر 26 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔