وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر ڈی نوٹیفائی کردینگے، خلیل طاہرسندھو

Dec 20, 2022 | 22:31:PM
گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ، اعتماد کا ووٹ، پنجاب اسمبلی، اپوزیشن اتحاد، حکمت عملی مکمل،
کیپشن: خلیل طاہر سندھو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے بھی حکمت عملی مکمل کر لی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی ارکان آج سہ پہر4بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، اگر یہ اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑادھچکا، دو اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے