آصف زرداری اورچودھری شجاعت کی ایک اور اہم ملاقات ، تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت

Dec 20, 2022 | 18:31:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ق، سربراہ چودھری شجاعت، ایک اور اہم ملاقات،
کیپشن: آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ایک اور اہم ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب سمبلی میں تحرم عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی،ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے بھی رابطہ کیا گیا ،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے رہنماو¿ں کو اہم امور پر بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہی ہونگے، الیکشن کمیشن