اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہی ہونگے، الیکشن کمیشن 

Dec 20, 2022 | 17:34:PM
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہی ہونگے، الیکشن کمیشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کردیاجس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کوشیڈول کے مطابق ہی ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن نے حکمنامے میں کہاہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کوہی ہوں گے ،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے ،حکنامہ چیف الیکشن کمشنر ، شاہ محمد جتوئی، نثار درانی، جسٹس اکرام اللہ کے دستخط سے جاری ہوا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخاباتی کیلئے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں، کاغذات نامزدگی فائل ہو چکے ہیں، انتخابی نشان دیئے جا چکے ہیں،بیلٹ پیپرز کی چھپائی اورپولنگ عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا،وفاقی حکومت نے ایسا الیکشن کمیشن کے اتفاق رائے کے بغیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی پلان کے حوالے سے اجلاس، حکومت کا ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ