میں بڑی سکرین کا ہیرو ہوں۔۔او ٹی ٹی پر کام نہیں کرونگا۔۔جان ابراہم

Dec 20, 2021 | 21:58:PM
جان ابراہم,بالی ووڈ، اداکار
کیپشن: جان ابراہم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ وہ بڑی اسکرین کے ہیرو ہیں،’او ٹی ٹی‘پلیٹ فارمز پر آنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

بھارتی کے ایک اردو اخبار کے مطابق بالی ووڈ کے 49 سالہ اداکار جو دوسروں کو خوش کرنے والے جوابات دینے پر یقین نہیں رکھتے نے ایک انٹرویو میں جب اٴْن سے پوچھا گیا کہ ’کیا وہ اپنے ہم عصر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی فلم ریلیز کریں گے‘اس پر انہوں نے کہاکہ یہ بات میرے دماغ میں یقین کی حد تک موجود ہے کہ میں بڑی سکرین کا ہیرو ہوں اور بڑی سکرین پر ہی آئوں گا۔ جان ابراہم نے کہا کہ اس وقت میرے لیے او ٹی ٹی کی طرف آنے کا تصور بھی مشکل ہے، اگلے 3 برس کے لئے میری فلمیں بڑی سکرین کے لیے بن رہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میرے پاس اس وقت بڑے پردے کے سوا کوئی اور فلم کرنے کے لیے نہیں ہے، چند سال تو ایسا نہیں ہوگا کہ میرا کام او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو، لیکن میں مستقبل کے لئے نہ نہیں کہہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ پر ریپ میں معاونت کا مقدمہ۔۔ پی سی بی نے بڑا اعلا ن کر دیا

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ تھیٹر میں فلم دیکھنے جیسا تجربہ کہیں اور نہیں ملتا، جس کی مثال دیتے ہوئے جان ابراہم نے کہا کہ آپ سوریا ونشی بڑے پردے پر بہت سارے فلم بینوں کے درمیان دیکھیں اور پھر گھر لوٹ کر وہی فلم ٹیبلٹ پر دیکھیں تو آپ کو فرق خود سمجھ آجائے گا۔جان براہم نے یہ بھی کہا کہ مجھے غلط مت سمجھیں، ہمارے یہاں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے فلم بنتی ہیں، ان پلیٹ فارمز کا میں احترام کرتا ہوں، لیکن کچھ فلمیں او ٹی ٹی کے لئے نہیں ہوتیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ 2022 تک وہ مصروف ہیں، اٴْن کی فلم پٹھان شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ آرہی ہے، جس کی شوٹنگ ختم ہوچکی ہے تاہم وہ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما پیپر لیک۔۔بالی ووڈ اداکارہ سے پوچھ گچھ ۔۔سسر کا نام بھی شامل