اداکارہ علیزے شاہ کی نئی لک۔۔۔سوشل میڈیا صارفین کو ایسی بھا ئی کہ۔۔۔۔

Dec 20, 2021 | 20:15:PM
اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ، ایسا روپ دھار لیا، سوشل میڈیا صارفین، دیکھتے رہ گئے
کیپشن: علیزے شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نامناسب لباس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں تاہم اس بار اداکارہ نے ایسا روپ دھار لیا کہ سوشل میڈیا صارفین دیکھتے ہی رہ گئے اور اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی معروف شوبز شخصیات میں ہوتا ہے ، انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے ، سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کے چاہنے والوں کی تعدادلاکھوں میں ہے، علیزے شاہ نے بہت سے پاکستانی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا تاہم انہیں زیادہ شہرت ڈرامہ سیریل ”عہدوفا“ سے ملی، ڈرامے میں اداکارہ نے اپنی جاندار اداکارہ، خوبصورتی اور معصومیت کی وجہ سے بڑا نام کمایا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں اپنے تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، اداکارہ علیزے شاہ نئی لک میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کااعلان