پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

Dec 20, 2021 | 17:58:PM
مشترکہ آپریشن،سی ٹی دی،پشاور
کیپشن: مشترکہ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران علاقے میں چھپے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی کے الیکشن میں سنسنی خیز رزلٹ۔۔تحریک انصاف بہت پیچھے

پولیس کے مطابق تینوں دہشتگرد فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کے لیے موجود تھے، ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ یہ دہشتگردسکھ قتل کیس اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوف، پستول، کارتوس اور مختلف دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش