کراچی میں بارشیں،21 اگست کو سکول بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے کل کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا،بیشتر نجی ادارے پہلے ہی سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر چکے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل نجی و سرکاری سکول اور کالج بند رہیں گے ،بارش کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ادھرکراچی میں شدید بارشوں کے باعث بیشتر نجی سکولوں نے 21 اگست کو سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیاتھا،بیشتر نجی سکولوں نے شدید بارشوں کے پیش نظر سکول بند رکھنے کا اعلان سماجی ویب سائٹ پر کیا تھا۔
چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ سے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کل سکول کالجز کی تعطیل کا اعلان کئے جانے کی درخواست کرتے ہیں،حیدر علی کاکہناتھاکہ کل بچوں کو سکول، کالج آنے میں بہت دشواری پیش آئے گی،موسم اور دیگر معاملات ابھی تک بہتر نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کرکٹ رینکنگ، آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی