اسحاق ڈار کی امیر خان متقی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی, دونوں ممالک کی صنعت و تجارت کی وزارتوں کے درمیان رابطے مستحکم کرنے پر اتفاق رائے ہوا اور دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی چھٹی سہ فریقی ملاقات کے موقع پر ہوئی،دونوں راہنماوں نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا ذکر کیا,انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا,ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاک-افغان وزرائے خارجہ کی دو طرفہ مذاکرات - اقتصادی اور سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں تیز کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا, انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی نمائندگی کو ناظم الامور کی سطح سے سفیر کی سطح تک بلند کرنے کا خیرمقدم کیا،یہ فیصلہ 21 مئی کو بیجنگ میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے دوران طے پایا تھا, وزرائے خارجہ نے اپنی حالیہ ملاقاتوں پر بھی روشنی ڈالی، ان میں نائب وزیرِ اعظم کے 19 اپریل اور 17 جولائی کے دورہ کابل اور 21 مئی کی بیجنگ ملاقات شامل تھیں,
شفقت علی خان کے مطابق انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتوں میں ہونے والے زیادہ تر فیصلے یا تو نافذ ہو چکے ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں, ان اقدامات سے پاک۔افغان تعلقات میں خاص طور پر تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے, نائب وزیرِ اعظم نے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں حوصلہ افزا پیشرفت کو سراہا، نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ سیکیورٹی کے شعبے بالخصوص انسدادِ دہشت گردی میں پیشرفت ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچی, نائب وزیراعظم نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں افغان سرزمین سے گروہوں کےپاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے, اسحاق ڈار نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی/مجید بریگیڈ جیسے عناصر کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں,
افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ذریعے پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا, نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے افغان حکام کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا, اسحاق ڈار نے چھٹے سہ فریقی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر انہیں مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نےانسانی سمگلنگ اور بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے