ایف آئی اے نےانسانی سمگلنگ اور بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور بدعنوانی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں ملزم عمر جبران کو گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم نے نیوزی لینڈ بھجوانے کے عوض شہریوں سے 85 لاکھ روپے بٹورے۔ ایف آئی اے نے ایک اور کارروائی میں بدعنوانی میں ملوث ملزم محمد رضوان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم محمد رضوان سابقہ یوٹیلٹی اسٹور انچارج ہے، اس پر اسٹاک میں خورد برد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا