سیری اے فٹ بال، نیمار کیریئر کی بدترین شکست پر رو پڑے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برازیلین اسٹار نیمارجونیئر کیریئر کی بدترین شکست کے بعد رو پڑے، تفصیلات کے مطابق سیری اے میں نیمار کی ٹیم سانتوس کو ہوم گراؤنڈ پر حریف کلب واسو ڈی گاما کے ہاتھوں 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر گئے، ان کے چہرے سے مایوسی نمایاں تھی، اس بدترین شکست پر سانتوس کے کوچ زاویئر کی فوری چھٹی کردی گئی۔
نیمار کی ٹیم اب تک 19 میچز میں صرف21 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تنزلی کی جانب جارہی ہے۔