جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز, پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

Aug 20, 2023 | 18:52:PM
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز, پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کر دیں۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کے زیر نگرانی پلیئرز نے بیٹنگ، بالنگ اور فزیکل فٹنس کی بھرپور ٹریننگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ویمنز کی ورلڈ چیمپئن کون؟ فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی ۔