گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم،وزیر دفاع ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت 

Apr 20, 2026 | 20:42:PM
گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم،وزیر دفاع ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت میں گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس، وزیر اعظم،ڈپٹی وزیراعظم ،وزیر دفاع اور وزیر اعلی پنجاب نے شرکت کی، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق  اور دیگر قائدین بھی شریک ہوئے۔

گلگت بلتستان کی قیادت نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جی بی کے 24 حلقوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا گیا،گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ  اجلاس کے دو سیشنز کے دوران ایک ایک حلقہ زیر غور لایا گیا،جی بی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے  اپنے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے،گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہونگے،ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں۔

انھوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے، الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹ دیئے جائیں گے،پارٹی قیادت نے جی بی میں تنہا حکومت کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا پر اعتماد نہیں ،دوسرے دور کے مذاکرات کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے:ایران