اوچ شریف ؛مبینہ زہریلا دودھ پینے کا معاملہ، دو بچوں کے بعد باپ بھی دم توڑ گیا

Apr 20, 2026 | 19:23:PM
اوچ شریف ؛مبینہ زہریلا دودھ پینے کا معاملہ، دو بچوں کے بعد باپ بھی دم توڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سجاد حسین)اوچ شریف میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے دو بچے اور باپ جاں بحق  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اوچ شریف میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے 2بچوں کے بعد باپ بھی دم توڑ گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہو گئی ہے۔

 مرنے والوں میں 6سالہ احتشام اور3سالہ بیٹی علیشا اور45سالہ باپ راؤ انوار شامل ہیں،  6 سالہ احتشام اور 3 سالہ بچی علیشا کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں ادا کر دی گئی جبکہ مزید ایک بچہ بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے جسکی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

بچوں کے جاں بحق ہونے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا نوٹس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردیں جو تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں گے، ترجمان فوڈ کے مطابق ریسکیو کے مطابق باپ اور بچوں نے تربوز کھا کر دودھ پیا جس سے انکی حالت غیر ہو گئی تھی جنہیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11:لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی پر پابندی عائد !

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: