مراد سعید کی خالی نشست پر سینیٹ ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے درخواست دائر
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)خیبرپختونخوا میں سینیٹ ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔
مسلم لیگی ایم پی اے جلال خان نے درخواست دائر کی،الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی،الیکشن کمیشن کل درخواست پر سماعت کریگا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست سے الیکشن سے پہلے آئینی ابہام دور کیا جائے۔
یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی کے بعد 23 اپریل کو ضمنی الیکشنز کا شیڈول جاری کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا