اسحاق ڈار کا آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے رابطہ،اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کیا

Apr 20, 2026 | 15:44:PM
اسحاق ڈار کا آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے رابطہ،اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیرِخارجہ پینی وونگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق پینی وونگ نے نائب وزیرِاعظم کی سفارتی کوششوں اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس ضمن میں سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:کشیدگی میں اضافہ، چین بھی میدان میں آ گیا

 اس موقع پر اسحاق ڈار نے 11 اور 12 اپریل کو ہونے والے اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان مکالمے اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

 دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت، خصوصاً ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے وسیع اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔