ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

Apr 20, 2026 | 13:50:PM
ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آفتاب احمد کو دوران ڈیوٹی دل کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، پمز ہسپتال میں دوران علاج ڈی ایس پی آفتاب احمد انتقال کرگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات تھے تاہم اسپیشل ڈیوٹی پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:7.4 شدت کا زلزلہ ،  سونامی  کی وارننگ

آفتاب احمد کی میت ان کے گاؤں رجانہ کے نواحی چک نمبر26 بھجوائی جائے گی۔