محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد، سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر گفتگو

Apr 20, 2026 | 11:53:AM
محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد، سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکا کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات بھی گفتگو کا اہم حصہ رہے، امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام غیر ملکی مہمانوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ضروری مطالبات کسی صورت قبول نہیں:ایران کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام خاص مہمانوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔