راجن پور میں کم عمر ی کی شادی کی کوشش پر گرفتاریاں

Apr 20, 2026 | 11:48:AM
راجن پور میں کم عمر ی کی شادی کی کوشش پر گرفتاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راجن پور کے علاقے بھنڈو والا میں کم عمر لڑکی اور لڑکے کی شادی کروانے کی کوشش کی گئی جس کو بارڈر ملٹری پولیس نے ناکام بنا دی۔

اس حوالے سے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بروقت اطلاع پر کارروائی کر کے شادی تقریب رکوا دی گئی۔

بی ایم پی نے کہا کہ دولہا، نکاح خواں اور والدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے کم عمری میں شادی پر پابندی کا آرڈیننس منظور کیا تھا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق پنجاب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی، نکاح کے وقت دولہا اور دلہن کی عمر 18 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

کم عمری کی شادی قابلِ سزا جرم اور کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

 کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنے والے اور نکاح خواں کو کم از کم 1 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔