جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری،اختلافات موجود رہیں گے:ایرانی سفیر

Apr 20, 2026 | 08:42:AM
جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری،اختلافات موجود رہیں گے:ایرانی سفیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو غیرمنطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،بحری ناکہ بندی برقرار ہنے تک تنازعات بھی برقرار رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر کے، ناکہ بندی کر کے ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر اسے غیر منطقی مطالبات پورے کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی ایسا کیا جاسکتا ہے کہ وقفے وقفے سے فصاحت و بلاغت کے جوہر دکھا کر یہ دعویٰ کیا جائے کہ ہم سفارت کاری کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری ہے، اختلافات موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف اور ایرانی صدر میں45 منٹ طویل ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو