سرگودھا میں خواجہ سرا قتل،ملزم لاش تھانے کے سامنے پھینک کر فرار

Apr 20, 2024 | 20:01:PM
سرگودھا میں خواجہ سرا قتل،ملزم لاش تھانے کے سامنے پھینک کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سرگودھا میں نا معلوم افراد مبینہ طور پر خواجہ سرا کو قتل کر کے نعش تھانے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائین پر کال موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے قریب خواجہ سرا مبینہ طور پر قتل  کر کے تھانہ جھال چکیاں کے سامنے پھینک گئے ہیں، ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا تو خواجہ سرا کے ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا اور اس کی موت ہو چکی تھی جس کے بعد  ریسکیو عملہ نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

دوسری جانب  واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ جھال چکیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کا نام معین ہے اور وہ نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو قتل کیا گیا یا اسکی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی اس کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی 32گجرات: پرویز الٰہی اور موسیٰ الٰہی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع