غداری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے: حلیم عادل شیخ

Apr 20, 2024 | 11:15:AM
غداری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے: حلیم عادل شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف  سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر سے متعلق ہمارے ہاں کوئی بات نہیں ہوتی، اگر یہ غداری نہ کرتے تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان غداروں کیلئے پارٹی میں نو انٹری ہے،پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کی رات تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی ہے۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جس نے پارٹی سے غداری کی ہے اس نے بانی چیئرمین سے غداری کی ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے غداری نہ کرتے تو وہ آج جیل میں نہ ہوتے۔