لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا

Apr 20, 2023 | 19:32:PM
لاہور میں چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی اجلاس  ختم ،کمیٹی کی جانب سے لاہور میں چاند نظر نہ آنے کا پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ڈی جی مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ کا کہنا ہے کہ اب تک اطلاعات کے مطابق چاند نظر آنے کی رویت نہیں ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق بھی پنجاب میں چاند نظر نہیں آیا، چاند نظر آنے یا نا آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، چاند نظر آنے کی ابھی تک کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی، دوسری جانب لاہور میں چاند نظر آنے کا ممکنہ وقت  بھی گزر گیا ہے۔

ادھر ملتان میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا،علامہ مجاہد گردیزی نے اختتامی دعا کرائی، صاحبزادہ انوار الحق نے کہاکہ عید کا فیصلہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کرے گی،
ڈاکٹر ارشد بلوچ نے کہاکہ شہر میں رویت ہلال کمیٹی کو کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، مولانا غلام شبیر حیدری نے کہاکہ ملتان میں چاند دیکھنے کا وقت ساڑھے 7 بجے تک تھا۔