والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کنگنا رناوت کا انکشاف

Apr 20, 2023 | 10:36:AM
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کے والدین نے سب کی مرضی کے خلاف محبت کی شادی کی تھی۔ والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کنگنا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی ملے تو میرے والدین یہی ہوں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کے والدین نے سب کی مرضی کے خلاف محبت کی شادی کی تھی۔ والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کنگنا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی ملے تو میرے والدین یہی ہوں۔ 

واضح رہے کہ کنگنا کی پیدائش کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع شمالی بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہوئی تھی، اسی لیے وہ اکثر پہاڑوں پر گزرنے والی اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرنے کے ساتھ اپنے خاندان کے بارے میں سوشل میڈیا پر گفتگو کرتی ہیں۔

بدھ کو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والدین کو 19 اپریل کو ان کی شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دی اور ان کی پرانی تصاویر شیئر کیں۔

کنگنا نے اس موقع پر والدین کی لَو اسٹوری پر مبنی شادی کو اپنا فیوریٹ قرار دیا اور کہا انہوں نے کس طرح سب کی مرضی کے خلاف محبت کی شادی کی، اسی لیے وہ کہتی ہیں کہ اگر ان کا دوبارہ جنم ہو تو ان کی خواہش ہے کہ انکے والدین یہی ہوں