ملک میں موسم کی تازہ ترین  صورتحال

Apr 20, 2023 | 09:41:AM
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی، مردان، چارسدہ، پنجاب میں مری، گلیات ، اٹک، جہلم، چکوال،راولپنڈی ، گوجرانوالہ، گجرات، سیا لکوٹ ، نا رووال، لاہور،حا فظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہا ؤالدین، فیصل آباد، سر گو دھا اور میا نوا لی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 پشاور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت ، وزیرستان ، کرم، شا نگلہ، بو نیر، کوہستان اور خیبر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں بعض مقامات پر ژالہ باری موسلاڈھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات  کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،  بالاکوٹ، بو نیر، خیبر اور کرم میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بلوچستان، سندھ اور صوبہ کے دیگر علا قوں میں  موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں و قفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔