محمد عامر کا انگلش کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ 

Apr 20, 2022 | 17:36:PM
 ٹیسٹ, فاسٹ ,باؤلر, محمد عامر
کیپشن: ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انگلش کاؤنٹی کرکٹ سے معاہدہ  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بالر محمد عامر رواں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سیزن میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے محمد عامراور گلوسٹرشائر کاونٹی کرکٹ کلب میں آج معاہدہ ہوگا۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر 22 اپریل کو دوبئی سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور ظفرگوہر بھی گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے چئیر مین رمیز راجہ کاعہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ