طلال چودھری کی چین میں منعقدہ "گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم " میں شرکت،نمائش کا معائنہ کیا
کیپشن: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری چین میں نمائش کا معائنہ کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے چین میں منعقدہ "گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025" میں شرکت کی۔طلال چودھری نے کانفرنس کے دوران منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا۔
کاؤنٹر ٹیرارزم کمشنر یوئے شیوہو کی جانب سے طلال چودھری کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔وزیر مملکت طلال برائے داخلہ نے یوئے شیوہو سے ملاقات میں انسداد دہشتگردی اور ٹیکنالوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
طلال چودھری نے گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025میں انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی اُرکیزا سے بھی ملاقات کی۔وزیر مملکت نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی اُرکیزا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری