شاہین دلہن انشا کو لینے بارات لے کر پہنچ گئے

Sep 19, 2023 | 22:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچ گئے ہیں، تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود ہیں۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز پر کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔