نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ

Sep 19, 2023 | 22:38:PM
 نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کوکابینہ نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹادیا، وزیراعظم نےوزیرنجکاری فواد حسن فواد کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین مقرر کردیا، وزیرخزانہ کوکابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے بھی ہٹایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز ہو جائیں تیار، وزارت خزانہ نے بڑا مطالبہ کر دیا

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان بھی واپس لے لیا تھا، کابینہ نجکاری کمیٹی ارکان میں وزیرخزانہ، وزیر تجارت وصنعت پیداوار شامل ہیں، اب پاوراینڈ پیٹرولیم, قانون و انصاف ،آئی ٹی اور مواصلات کے وزراء ارکان ہوں گے ، فوادحسن فواد کی بطور وزیرنجکاری تعیناتی کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔