جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 22 کیسز رپورٹ

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 495 ہوگئی، محکمہ صحت

Sep 19, 2023 | 20:04:PM
جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 22 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کی مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔

اعداد و شمار بشکریہ محکمہ صحت

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 495 ہوگئی، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 341 ہوگئی۔