کورونا پابندیاں: بابا گرو نانک عرس کل سے شروع ، داتا گنج بخشؒ کا متاثر ہونے کا خدشہ

Sep 19, 2021 | 21:01:PM
حضرت داتا گنج بخشؒ، کورونا، متاثر
کیپشن: بابا گورو نانک، عرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری دربار صاحب کرتار میں بابا جی گرو نانک دیو جی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کل سے دربار صاحب کرتار پور شروع ہوں گی۔دوسری جانب برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، عرس تقریبات کا آغاز چھبیس جبکہ حکومت نے 30 ستمبر تک مزارات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری دربار صاحب کرتار میں بابا جی گرو نانک دیو جی کے 482 جوتی جوت کی 3 روزہ تقریبات کل سے دربار صاحب کرتار پور شروع ہوں گی۔ممبر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اندر جیت سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ دربار صاحب کرتار پور میں بابا جی گرونانک کے482 جوتی جوت کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،تین روزہ تقریبات 20 ستمبر سے 22 ستمبر سے جاری رہےں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے درخواست ہے کہ تین روزہ تقریبات کے لئے کرتار پور راہداری کو کھول دیا جائے ،کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے لئے لنگر اور رہائش کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وشال نگر کیرتن(جلوس)دربار صاحب سے زیرو لائن تک جائے گا۔
دوسری جانب برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، عرس تقریبات کا آغاز چھبیس جبکہ حکومت نے تیس ستمبر تک مزارات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
 حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز چھبیس ستمبر کو ہونا ہے، تاہم پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام مزارات کو 30 ستمبر تک بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جس پر محکمہ اوقاف پنجاب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تیس ستمبر تک بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے پر محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست دےدی گئی ہے، عرس تقریبات کیلئے مزار شریف کو کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، مزار شریف کی بندش کے باوجود محکمہ اوقاف پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دے رکھی ہے،پانچ سو مشائخ عظام، لنگر، سبیل، سٹیج کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور کو دعوت نامہ بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ رسم چادر پوشی میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاﺅس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم پی اے بلدیہ کیخلاف احتجاج، ”گو گورنر گو“کے نعرے