اداکارہ حرا مانی نے مرحوم والد کی اہم بات  شیئر  کردی۔۔کیا کہا جانیے

Sep 19, 2021 | 10:06:AM
اداکارہ
کیپشن: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے والد کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والد کی یادگار بات مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ حرا مانی نے والد کے انتقال کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وہ بات شیئر کی جو ان کے مرحوم والد نے اپنی زندگی میں ان سے کہی تھی۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’موت ایک نئی زندگی کا دروازہ ہے لہٰذا ہوشیار رہو دوسروں کے ساتھ کچھ برا نہ کرو اور موت کے بعد اپنی نئی زندگی کو محفوظ رکھو۔‘

اُنہوں نے یہ معنی خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ابّو کی بہت اچھی اچھی باتیں تھیں جو میں وقتاََ وفقتاََ آپ کے ساتھ شیئر کرتی رہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔حرا کے والد کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے دی۔اپنے پیغام میں مانی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے والد سید فرخ جمال انتقال کرگئے۔

 یہ بھی پڑھیں: بہن بھائیوں کےہمراہ سیر پر جانیوالی بی ایس سی کی طالبہ کیساتھ ظلم کی انتہا۔ہوا کیا جانیے