لاہور پولیس کا سابق اہلکار گینگ کا سرغنہ نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد )لاہور پولیس کا سابق اہلکار گینگ کا سرغنہ نکلاجواپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر شہریوں کے ساتھ وارداتیں کرتا ہے۔
ملزم کے گروہ کے بارے میں پولیس کو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم توقیر کے گروہ کے لوگ جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کے گھروں میں ریڈ بھی کر چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم توقیر نے چند روز قبل کوٹ لکھپت کے علاقے میں مالک مکان پر کرایہ مانگنے پر تشدد کیاجس کامقدمہ ملزم توقیر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے
مرکزی ملزم توقیر تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔