امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے

Oct 19, 2025 | 13:25:PM
امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی،اب کیس کی مکمل تفتیش سی سی ڈی کرے گی۔
امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ کیس میں نامزد طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا اور کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان رمیل فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا،الرٹ جاری
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گنہگارقرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ 11 اکتوبر کو پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا، ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو جمعہ 10 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد امیر محمد خان المعروف ٹیپو ٹرکاں والے 22 مارچ 2010 کو لاہور ایئرپورٹ پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئے تھے اور انہیں ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔