سمندری طوفان رمیل فلپائن کے ساحل سے ٹکرا گیا،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سمندری طوفان رمیل فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا،خراب موسمی حالات کے پیش نظر 27 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے،محکمہ موسمیات نے سمندرمیں لہریں 6 فٹ تک بلند ہونے کا الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوات اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف وہراس
میڈیا رپورٹ کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں،بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کئی پروازیں اور کشتیوں کی آمد و رفت تعطل کا شکارہوگئی ہے،حالات سےنمٹنے کے لئے ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔