سوات اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ،شہریوں میں خوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 50کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:آمدنی بڑھانے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔