سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر

Oct 19, 2025 | 12:40:PM
سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کے بلز موخر کرنے کا معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، لیسکو نے اڑتالیس ہزار صارفین کے بلوں کی مد میں 30 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی عارضی طور پر موخر کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب کے باعث 43 ہزار گھریلو صارفین سے عارضی طور پر بلز وصول نہیں ہونگے،گھریلو، کمرشل، صنعتی ،ٹیوب ویلز کے صارفین سے بلز وصول نہیں کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کے بلز اقساط کی صورت میں وصول کئے جائیں گے،وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ مہینوں میں اقساط کی وصولی شروع کی جائیگی۔
وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق  سیلاب زدگان سے چھ ماہ کی آسان اقساط میں بلوں کی ریکوری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت سے خواتین کی ملازمتوں کو زیادہ خطرہ ہے: اقوام متحدہ کا انتباہ