تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاید)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں دو بیرون ملک اور تین اندرون ملک روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے بحرین جانے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اور دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اور لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہوگئیں۔
سیالکوٹ روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 135بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔