سلطان جوہر ہاکی کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
میچ کے دوران برطانیہ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔
مزید پڑھیں:اے ٹی ایم میں پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔
کھیل کے اختتام سے 4 منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔
برطانیہ کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اور یوں برطانیہ نے پاکستان کو شکست سے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم صرف ملائیشیا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ،6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔