سی ڈی اے میں سکیل 1 تا16 بھرتیوں پر پابندی عائد

Oct 19, 2023 | 19:02:PM
سی ڈی اے میں سکیل 1 تا16 بھرتیوں پر پابندی عائد
کیپشن: سی ڈی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کا خالی خزانہ اور تنخواہوں کی ادائیگی بوجھ بن گئی ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سکیل 1 تا 16 ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ،سکیل سسٹم کے الگ مساوی تنخواہ لینے والے کیڈرز میں بھی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وزیر اعظم سپیشل اسسٹنس پیکج کے تحت بھرتی ہونے والوں کو بھرتی کیا جائے گا،چیئرمین کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے خود سے کسی بنی اسامی پر کوئی بھرتی نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا استعفیٰ آگیا