سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک

Nov 19, 2025 | 21:59:PM
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ا یک کارروائی ضلع باجوڑ میں کی گئی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں سپن وام اور ذاکر خیل میں بھی2 خوارج مارے گئے جبکہ ڈی آئی خان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں ایک خارجی کوہلاک کیا گیا۔ 

بیان کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا،ان علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  آزاد کشمیر کابینہ،وزارتوں کی ممکنہ تقسیم کا فارمولا طے، کس کو کونسی وزارت ملے گی ؟