آزاد کشمیر کابینہ،وزارتوں کی ممکنہ تقسیم کا فارمولا طے، کس کو کونسی وزارت ملے گی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)آ زاد کشمیر میں نئی کابینہ ، وزارتوں کی ممکنہ تقسیم کا فارمولا طے پا گیا،نو منتخب وزراء کو جلد قلمدان دیئے جانے کا امکان،بڑی وزارتیں سینئر سیاسی شخصیات کو دینے پر مشاورت، میاں وحید سینئر وزیر مقرر کیے جانے کا امکان۔
ذرائع کے مطابق میاں وحید کو قانون اور پی ڈی او کا قلمدان ملنے کی توقع، وزارتِ صحت کے لیے بازل نقوی مضبوط امیدوار ہیں، جاوید ایوب کو جنگلات کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے، چوہدری رشید کو خزانہ ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، دیوان علی کو تعلیم (اسکولز) کا قلمدان ملنے کا امکان، وزارت اطلاعات و آئی ٹی کے لیے رفیق نیئر کا نام فائنل، علی شان سونی کو خوراک کی وزارت دینے کی تجویز، جاوید بڈھانوی کو بحالیات و زراعت کا قلمدان ملنے کا امکان، قاسم مجید کو منصوبہ بندی و لینڈ ریونیو کا محکمہ ملنے کی توقع، یاسر سلطان کو ہاؤسنگ کی وزارت دینے کا امکان، چوہدری ارشد برقیات کے وزیر ہوں گے، ضیاء القمر کو تعمیرات عامہ کا محکمہ ملنے کی توقع، فہیم ربانی سیاحت و انڈسٹریز کے وزیر بننے کے مضبوط امیدوار، محمد حسین کو عشر و زکوٰۃ کا محکمہ دیے جانے کا امکان،چوہدری اخلاق کو محکمہ مال دینے کی تجویز، ملک ظفر کے لیے تعلیم کالجز کا محکمہ تجویز، عامر یاسین کو لوکل گورنمنٹ کا قلمدان ملنے کا امکان، احمد صغیر کے پاس جیل خانہ جات کا محکمہ آئے گا، فہد یعقوب کو سپورٹس اور یوتھ و کلچر کی وزارت ملنے کی توقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارتوں کی حتمی منظوری جلد متوقع، کابینہ کی باقاعدہ سرگرمیاں اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈالر کی قیمت فروخت میں آج اضافہ ہوا یا نہیں ؟ جانئے