عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعددرہنما کل ملاقات کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے کل (جمعرات) ملاقات کا دن ہے، اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔
وکیل سلمان اکرم راجا کی جانب سے ارسال شدہ فہرست کے مطابق کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے،جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی
فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ,شدید زخمی