پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ,شدید زخمی

Nov 19, 2025 | 16:42:PM
پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ,شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)سیکٹھ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما زرخان شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سیکٹھ روڈ پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی   جس کے نتیجے میں کے پی کے پی ٹی آئی رہنما اور یوسی چیئرمین زرخان شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم اسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی زرخان نے تھانہ نیوٹاؤن پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی نوعیت کا لگ رہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں; انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری