انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری کردیا۔
یہ میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلاجائے گاجس میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے۔
پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپوں میں شامل ہیں، بھارت گروپ اے میں جبکہ پاکستان گروپ بی میں شامل ہے۔
قومی انڈر19ٹیم پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی، 19 جنوری کو سکاٹ لینڈ اور 22 جنوری کو زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پلیئرز کی نئی رینکنگ،ڈیرل مچل نے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی
میگا کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری جبکہ فائنل معرکہ 6 فروری کو ہوگا۔