پلیئرز کی نئی رینکنگ،ڈیرل مچل نے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔
ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبرپرآگئے،اس طرح انہوں نے بھارت کے روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی،وہ نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والے دوسرے کیوی بیٹربن گئے ہیں۔
بابراعظم کی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن ہے جبکہ سلمان آغا کا15واں نمبر برقرار ہے۔
محمد رضوان اور فخرزمان5-5 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 22 ویں نمبرپراور فخرزمان26ویں نمبرپر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلا دیشی کرکٹر بن گئے
ون ڈے بولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، ابراراحمد 11درجے ترقی کے بعد9ویں نمبر پرآگئے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی5درجے تنزلی کے بعد21ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔