آئندہ سال مون سون میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی

Nov 19, 2025 | 15:17:PM
 آئندہ سال مون سون میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24مہوز)ڈی جی این ڈی ایم اے نے  2026 کے مون سون میں 22 سے 26 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ڈی جی این ڈی ایم اےکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،2026کےمون سون میں 22 سے26فیصد بارشیں زیادہ ہوں گی،اس سال 31لاکھ لوگوں کومحفوظ مقاما ت پرمنتقل کیا گیا۔
ڈی جی این ڈی ایم اے نےمزیدکہا کہ بہت سےکام وفاق اورصوبوں نےکرنا ہیں،دریاؤں میں آنے والےپانی کیلئےسفارشات بنائی گئی ہیں،ارلی وارننگ کے تحت ہم 6 سے8 ماہ پہلےصوبوں کو وارننگ دیتے ہیں،ہفتوں کی بات کریں گے تو صوبے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے پلان پر عملدرآمد فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ آئندہ مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے ، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں ۔